پاکستان

ففتھ جنریشن وار فیئر کے مضمرات انتہائی خطر ناک ہوتے ہیں: مقررین

WhatsApp Image 2023-02-26 at 9.23.46 PM

اسلام آباد26فروری(کے ایم ایس)اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کے ایک پروگرام میں ففتھ جنریشن وارفیئر کے حوالے سے مقررین نے کہا کہ دشمن ہائبرڈ جنریشن وارفیئر کے ذریعے ہمارے ذہنوں کو نشانہ بنا کر ہماری صفوں میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
پروگرام کا انعقادیوتھ کونسل پاکستان نے کیا تھا۔مقررین نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اس وقت پاکستان ایک بار پھر ففتھ جنریشن وار کی زد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت گزر چکاہے جب دورانِ جنگ دشمن کا نشانہ کسی ملک کی افوج ہوا کرتی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ اب دشمن کا نشانہ کسی ملک کی افواج نہیں بلکہ براہ ِ راست عوام ہوتے ہیں، جن کی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیتوں کو کنٹرول کر کے اپنا ہدف حاصل کیا جاتا ہے۔ ففتھ جنریشن وار میں اصل حقائق کو بالکل توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے، اختلافات کو بڑھا چڑھا کر ہوا دی جاتی ہے، جھوٹ اور سچ کا ملغوبہ بنا کر لوگوں کے دماغوں میں انڈیل دیا جاتا ہے۔ مقررین نے اس موقع پر کہا کہ ففتھ جنریشن وار میں دشمن اپنے جہاز، ٹینک اور میزائل کی بجائے سافٹ پاورز کو استعمال کرتا ہے جیسے لابنگ، پروپیگنڈہ ، پراکسی ،سفارت کاری، ٹی وی، ریڈیو، اخبار، سوشل میڈیا، فلم اور معیشت وغیر ہ۔ انہوں نے کہا کہ جنگ زمین پر نہیں بلکہ ذہنوں میں لڑی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار فیئر دراصل خیالات، کلچر اور معلومات کی جنگ ہے۔اس جنگ کے مقاصد نہایت خطرناک اور ہولناک ہوتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ فتھ جنریشن وار فیئر یا ہائبرڈ وار فیئر کے اثرات کے تحت ایک شہری یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ ریاست اور ریاستی ادارے اعتماد کے لائق نہیں رہے، رفتہ رفتہ ان کا دل اپنے ملک سے اٹھ جاتا ہے یا یوں کہہ لیجئے کہ اٹھا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی ڈس انفو لیب کی تہلکہ خیز رپورٹ نے دنیا کو ہلا کے رکھ دیا ہے ۔اس رپورٹ میں بھارت کا پول کھول کے رکھ دیا گیا کہ کس طرح وہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان اور کشمیر کاز کے خلاف پروپیگنڈہ اور جعلی خبروں سے منفی تاثر پیدا کررہا ہے۔ کشمیری حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ نوجوان اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہ رہیں بلکہ دشمن کے پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ریاست کے استحکام کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے نوجوان نسل کو آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کے اس دور میں ہم بھارت کو اپنے گھروں میں بیٹھ کر شکست دے سکتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button