پاکستان

تنازعہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈ ہے ، آرمی چیف

COAS Asim Muneerاسلام آباد:
بری فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیر نے اسلام آباد میں علما ء و مشائخ کانفرنس سے خطاب میں دیرینہ تنازعہ کشمیر، دہشت گردی اور انتشار پھیلانے میں سوشل میڈیا کے کردار سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حل طلب تنازعہ کشمیر کے حوالے سے آرمی چیف نے تنازعہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا قرار دیا۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں معاشرے میں رواداری، اتحاد اور اعتدال کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے علما ئے کرام پر زوردیا کہ وہ ان اقدار کو فروغ دینے اور انتہا پسندی اور بدعنوانی کو مسترد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پختونوں کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور یقین دلایا کہ قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے پرامن احتجاج کی ضرورت اور دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button