مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی طرف سے شبیر شاہ کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر اظہار تشویش

سرینگر02مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت رہنمائوں کی مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت رہنمائوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کا بنیادی مقصد انہیں کشمیری عوام سے دور رکھنا ہے۔ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت انتقامی کارروائیوں اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتی ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیرکو عملا ایک جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں ایک سازش کے تحت نہتے کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔بیان میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی گئی کہ وہ تمام غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی رہائی اور جموں و کشمیر کے عوام کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دینے کے ذریعے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھار ت پر دبائو بڑھائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button