مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری ہیکرز نے بھارتی سفارت خانے کی ویب سائٹ ہیک کرکے اس پر پاکستانی پرچم کی تصویر لگا دی

سرینگر17اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ہیکرز نے مبینہ طور پر مصر میں بھارتی سفارت خانے کی ویب سائٹ ہیک کر کے اس پر پاکستانی پرچم کی تصویر لگادی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ 15اگست کوبھارت کے یوم آزادی پر پیش آیا۔ ہیکرز نے ویب سائٹ پر ایک پیغام چھوڑا جس میں لکھا تھا کہ ہم مقبوضہ جموں وکشمیرکے ہیکرز ہیں، ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ہم معاف نہیں کرتے، ہم بھولتے نہیں۔ یہ واقعہ مصر میں پیش آیا اور اس واقعے کے پیچھے مبینہ طوپر مقبوضہ جموں وکشمیرکے حریت پسند ہیں۔ ویب سائٹ کو بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج کی علامت کے طور پر ہیک کیا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button