مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : عوامی مجلس عمل کی طرف سے متعدد اہم شخصیات کے انتقال پر اظہار رنج و غم

mirwaiz-jamiaسرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم جموں وکشمیر عوامی مجلس عمل نے تنظیم اور میرواعظ خاندان سے وابستہ کئی اہم شخصیات کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عوامی مجلس عمل نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ مرحومین میں سرکردہ عالم دین مولوی عبدالرشید فاروقی اور جمعیت اہلحدیث کے سابق صدر مرحوم مولانا نور الدین فاروقی کے برادر اصغر، حبیب اللہ خان اور جان محمد میر شامل ہیں۔ میرواعظ عمر فاروق اورعوامی مجلس عمل نے مرحومین کو انکی گرانقدر سماجی خدمات پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی بلندی درجات اور سوگوارخاندانوں کیلئے صبر عظیم کی دعا کی ہے ۔ اس دوران تنظیم کے وفود نے بژھ پورہ ، مہاراج گنج اور کاٹھی دروازہ جاکر مرحومین کے لواحقین اور پسماندگان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button