مقبوضہ جموں و کشمیر

سوپور: ” این آئی اے “نے آزادی پسند کارکن باسط ریشی کا گھر ضبط کر لیا

سرینگر3 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی “(این آئی اے )نے آج سوپور قصبے میں آزادی پسند کارکن باسط احمد ریشی کے آبائی گھر کو ضبط کر لیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے نے قصبے کے علاقے یمبرزلواری شیوا ڈنگر پورہ میں باسط احمد ریشی کا گھر ضبط کیا۔
27 سالہ باسط احمد ریشی گزشتہ کئی برس سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔
مقامی باشندوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ این آئی اے نے جو مکان ضبط کیا ہے وہ باسط کا نہیں بلکہ انکے والد اور بھائیوں کا ہے ۔
یاد رہے کہ این آئی اے نے گزشتہ روز سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں ممتاز آزادی پسند رہنما مشتاق احمد زرگر کا گھر ضبط کر لیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button