مقبوضہ جموں و کشمیر
بی جے پی حکومت کی ترجیح شہریوں کی جاسوسی ہے: پرینکاگاندھی
نئی دہلی 31 جنوری (کے ایم ایس)بھارت میں کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بے روزگاری کے مسئلے پر بی جے پی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی ترجیح نوجوانوں کے لیے روزگار ہونا چاہیے لیکن اس کی ترجیح شہریوں کی جاسوسی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت کے خلاف ان کا یہ بیان ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ ملک میں تین کروڑسے زائد نوجوان بے روزگار ہیں۔کانگریس کی جنرل سیکریٹری نے مودی حکومت کے خلاف پیگاسس جاسوسی کا واضح حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کی ترجیح نوجوانوں کے لیے نوکریاں ہونا چاہیے لیکن بی جے پی حکومت کی ترجیح شہریوں کی جاسوسی ہے۔پرینکا گاندھی نے ہندی میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملک کو نوجوانوں کے لیے ایک ایجنڈے کی ضرورت ہے اوراسے نوجوانوں کے روزگار کے لیے ایک روڈ میپ کی ضرورت ہے۔