APHC-AJK

بھارت یا مقبوضہ کشمیر میں جی۔20اجلاس کا انعقاد بھارتی جرائم پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے، الطاف وانی

جنیوا 05 مارچ (کے ایم ایس) کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (کے آئی آئی آر) کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے کہا ہے کہ جی-20 سربراہی اجلاس کا بھارت یا بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں انعقاد نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے انسانیت کے خلاف جرائم پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے ایک بیان میںبھارتی معاشرے میں فرقہ واریت، عدم برداشت اور اقلیتوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ G-20 ممالک کو کشمیریوں کی المناک صورتحال پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں۔انہوں نے تنظیم کے رکن ملکوں پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کو معاشی مفادات پر قربان نہ کریں۔ الطاف حسین وانی نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا ریکارڈ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ G-20 ممالک کی کشمیر کے معاملے پر خاموشی مودی حکومت کو بھارت میں اقلیتوں اورمقبوضہ کشمیر کے محکوم لوگوں پرظلم وستم کی شہہ دے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button