APHC-AJK

بھارت ظلم وجبر کی تمام حدیں پار کر چکاہے: غلام محمد صفی

safi

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے پیلٹ گن کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالمی سطح پر ممنوع اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غلام محمد صفی نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک ثقافتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیلٹ گن کے زخموں سے ہزاروں بچے بینائی سے محروم ہو چکے ہیں اور بھارت ظلم وجبر کی تمام حدیں پار کر چکاہے۔ انہوں نے بھارت کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتا ہے کہ کشمیری بچے بھارت کی حمایت نہیں کرتے بلکہ وہ پاکستان کے لیے خود کو قربان کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندھیرا چاہے کتنا ہی گہرا کیوں نہ ہو کشمیر کی آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔تقریب میں دیگرلوگوں کے علاوہ راجہ خان افسر، نجیب الغفور، امتیاز وانی اور راجہ بشیر عثمانی نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا اختتام پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اور جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام دستخطی مہم کے ساتھ ہوا جس پر غلام محمد صفی اور دیگر رہنمائوں نے بھی دستخط کیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button