مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈکے آئندہ امتحانات کیلئے بلیک لسٹ بھارتی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کی شدید مذمت

 

سرینگر 07مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈکے آئندہ امتحانات لینے کیلئے ایک بلیک لسٹ بھارتی کمپنی APTECH کو ٹھیکہ دینے پر مودی حکومت کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے سرینگر میں جاری اپنے ایک بیان میں اس فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بھارتی کمپنی پرسپریم کورٹ نے جرمانہ عائدکیا تھا اور وہ ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان سمیت مختلف ریاستوں میں بلیک لسٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بھی کمپنی پر ٹینڈر کی شرائط اور قواعد وضوابط کو تبدیل کرنے پرسنگین بے ضابطگیوں اور قانون کی خلاف ورزی کاالزام ہے۔ عمران نبی ڈار نے سوال کیا کہ امتحانات کے انعقاد کیلے ایسی بلیک لسٹڈکمپنی کا انتخاب کیوں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہتجارتی مفاد کو کبھی بھی عوامی مفاد پر فوقیت نہیں دینی چاہیے کیونکہ اس بلیک لسٹڈ کمپنی کے انتخاب میں تعصب اور جانبداری کا عنصر شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموںو کشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے اپٹیک کو ٹھیکہ دینے پر سوال اٹھانے کے باوجود، اسی کمپنی کو ٹھیکہ دیاگیا۔نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے ہائی کورٹ سے عوامی مفاد میں اس معاملے کا از خود نوٹس لینے کی اپیل کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button