مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : بھدروہ ، کشتواڑ اور رام بن میں کرفیو نافذ


جموں 10جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے بھدرواہ، کشتواڑ اور رام بن کے علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
کرفیو گزشتہ شب اس وقت نافذ کیاگیا جب ہندوتوتنظیموں آر ایس ایس، بی جے پی، وی ایچ پی، ڈوگرہ اور بنجرنگدل فورسز کی قیادت میں ان علاقوں میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد مسلمانوں کی جانب سے بی جے پی کے لیڈروں کے توہین آمیز اور گستاخانہ بنایات کے خلا ف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ مودی حکومت نے بھارتی فوج کو ان علاقوں میں فلیگ مارچ کے لیے طلب کیاتھااور مارچ کے ان تمام علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔پولیس حکام نے مارچ کے دوران اعلان کیاکہ قانون کوہاتھ میں لینے والے کوبخشا نہیں جائے گا۔
ادھر بھارتی پولیس نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران سوپور قصبے سے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
دریں اثنا، جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میںبھارتی فوج کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار ساتھی اہلکار کی طرف سے حادثاتی طورپر گولی چلنے سے زخمی ہو گیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button