کشمیری تارکین وطن

یورپی یونین سے فاروق احمد ڈار اور دیگر کشمیری نظر بندوں کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل

Ali raza syed

برسلز:کشمیر کونسل یورپ (کے سی ای یو) کے چیئرمین علی رضا سید نے یورپی یونین حکام پر زور دیا ہے کہ وہ آزادی پسند کشمیری رہنماءفاروق احمد ڈار اور دیگر کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری رہائی کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق علی رضا سید نے اس سلسلے میں یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل، یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین، یورپی یونین پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا اور خارجہ امور اور سلامتی پالیسی سے متعلق یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل کو ایک خط لکھا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ فاروق احمد ڈار اس وقت نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بند ہیں اور ان کی صحت دن بدن بگڑ رہی ہے ،وہ سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیںور ان کا ہیموگلوبن لیول سات پوائنٹس تک گر گیا تھا۔
علی رضا سید نے کہا کہ یہ معاملہ فوری توجہ کا متقاضی ہے اور اسے انتہائی سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ اسیر رہنما کے اہلخانہ نے بھی کسی معروف طبی ادارے سے انکے فوری علاج اور رہائی کی درخواست کی ہے۔
علی رضا سید نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں بے گناہ کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر قید کیا گیا ہے۔انہوںنے یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آصف سلطان، عرفان معراج، سجاد گل،خرم پرویز اور دیگر کی بھی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button