مقبوضہ جموں و کشمیر

ضلع پونچھ میں جاری فوجی آپریشن میں مزید دو فوجی ہلاک، تعداد9ہوگئی

ponch

سرینگر16اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ میں گزشتہ چھ دن سے جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کے ایک افسر سمیت مزید دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیںجس علاقے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 9ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے پیر کو مینڈھر ، سرنکوٹ اور ضلع کے دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی تھیں۔قابض حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ پیرا کمانڈوز کو علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ فوجی آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کر رہے ہیں۔پیر کے روز سرنکوٹ میں ایک حملے میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ جمعرات کی شام مینڈھر میں ایک اور حملے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے ۔جموں میں بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل دیویندر آنند نے صحافیوں کوبتایاکہ آج مینڈھر کے علاقے سے مزید دو فوجیوں صوبے دار اجے سنگھ اورنایک ہریندر سنگھ کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس سے علاقے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 9ہوگئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button