لاہور23نومبر(کے ایم ایس)شیو اوتاری ستگرو سنت سوامی شادارام صاحب کے 314ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے گزشتہ روز بھارت سے 97ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے۔
ہندو یاتری واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم، ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس اور مقامی ہندو رہنما کشن شرما نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وہ سخت سیکیورٹی میں سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شادانی دربار، حیات پتافی، میرپور ماتھیلو تعلقہ کے لیے روانہ ہوئے۔لاہورآمد پر گروپ لیڈر یودھیسٹر لال نے حکومت،متروکہ وقف املاک بورڈ اور دیگر محکموں کی طرف سے یاتریوں کے لیے کیے گئے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔یاتری سکھر، ڈھیرکی اور ننکانہ صاحب میں بھی مقدس مقامات کی زیارت کریں گے۔ وہ 3دسمبر کو واپس بھارت جائیں گے۔شادانی دربار رائے پور میں ایک تاریخی ہندو مندر ہے۔ اسے سندھ کا سب سے بڑا ہندو مندر کہا جاتا ہے