بھارت

مہاراشٹر:خزانے کی تلاش کیلئے انسان کی بلی دینے کی تیاری کرنیوالے 6افراد گرفتار

2024-07-04 18_24_34-Maharashtra_ 5 Members Of Same Family Die After Jumping Into Abandoned Well To Sکولہاپور:
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع کولہاپور میں خزانے کی تلاش کیلئے انسان کی قربانی دینے والے 6افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کی تحصیل رادھا نگری کے گائوں کولاومیں ایک ہندو نوجوان شرد دھرما کامبلے نے پوشیدہ خزانے کی تلاش کیلئے اپنے گھر میں گڑھا کھوداور پوجا شروع کی ۔ہندو نوجوان خزانے کا پتہ لگانے کیلئے ہندو بھگوان کو انسانی جان کی بلی دینا چاہتا تھا اور اس سلسلے میں مدد کیلئے اس نے 5 دیگر ہندوئوں کو بھی اکٹھا کیاتھا۔تاہم گائوں کے سرپنچ رام چندر کمبھار نے اطلاع ملنے پر پولیس کو آگاہ کر دیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں توہم پرستی اور ذات پات کا نظام مسلسل جاری ہے ۔اکثر توہم پرستی اورذات پات کے نظام کی وجہ سے اقلیتوں کو امتیازی سلوک کانشانہ بنایاجاتا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button