بھارت

بھارت میں آزادی صحافت کے علمبردار رویش کمار این ڈی ٹی وی سے مستعفی

ravish-kumar-650_650x400_41483081046چندی گڑھ یکم دسمبر (کے ایم ایس)
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دوست بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی کی طرف سے بھارت کے نئی دلی ٹیلی ویژن (این ڈی ٹی وی)کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے کے ایک دن بعد حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندوتوا پالیسیوں کے سخت ناقدسینئر صحافی رویش کمارنے چینل سے استعفی دے دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رویش کمار چینل کے اہم شو” ہم لوگ، رویش کی رپورٹ ، دیش کی بات اور پرائم ٹائم” سمیت کئی پروگرام کی میزبانی کرتے تھے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رویش کمار کے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے چینل نے ایک اندرونی ای میل میں کہا ہے کہ ان کا استعفیٰ فوری طورپر قبول کر لیاگیاہے ۔رویش کمارنے چینل کے بانی پروموٹرز پرنے رائے اور رادھیکا رائے کے آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے بورڈ کے ڈائریکٹرز کے عہدے سے مستعفی ہونے کے ایک دن بعد استعفیٰ دیا ہے ۔این ڈی ٹی وی کی پروموٹر کمپنی آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے بدھ کو اپنا 29.18فیصد حصہ اڈانی گروپ کو منتقل کر دیاتھا جبکہ گروپ مزید26فیصد حصص حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس سے گروپ کے مجموعی حصص 55.18فیصد ہو جائیں گے جوکہ این ڈی ٹی وی کے مالکانہ حقوق کیلئے کافی ہیں ۔ رویش کمار کوبھارت میں آزادی صحافت کے علمبردار کے طورپر جانا جاتا ہے اور وہ مودی سرکار کی تمام ہندوتواپالیسیوں کے سخت ناقد ہیں ۔ انہیں دو مرتبہ رامناتھ گوئنکا ایکسیلینس ان جرنلزم ایوارڈ اور 2019میں ریمن میگس یسے ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button