بھارت

ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ،پہلی بار 83.01روپے تک گر گئی

downloadنئی دلی 20اکتوبر (کے ایم ایس)
امریکی ڈالر کے مقابلے بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر 83.08کی سطح تک گرگئی جو کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اب تک کی سب سے کم ترین سطح ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جمعرات کی صبح امریکی ڈالر کے مقابلے بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اورانٹربینک میںڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ 83.08کی سطح تک گرگیا ہے جو کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی کم ترین سطح ہے ۔
اس سے قبل 16اکتوبر کو بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہاتھا کہ بھارتی روپیہ کمزور نہیں ہورہا بلکہ امریکی ڈالر مضبوط ہورہا ہے ۔ وزیر خزانہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا تھا جب بھارتی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 82.69روپے تک گر گئی تھی ۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 61پیسے کی کمی واقع ہو ئی تھی اور یہ گرکر 83.01کی سطح پر آگیا تھا ۔ گزشتہ روز کارباری کے آغاز میں بھارتی کرنسی 82.30پر کھلنے کے بعد ڈالر کے مقابے میں 83.01روپے پر بندہوئی تھی ۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر گرنے سے بھارت میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔اشیائے ضرویہ پہلے ہی عوام کی پہنچ سے دور ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button