سمینار

مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے جدیدٹیکنالوجی کو اپنانے کی ضرورت ہے: مقررین کشمیر کانفرنس

6713e13b-684a-41e8-aebd-730c9aca5aa4مظفر آباد 18مارچ(کے ایم ایس) غیر سرکاری تنظیموں پانیار، نیو سحر فائونڈیشن اور یونیورسٹی آف آزاد کشمیر کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے کنگ عبد اللہ کیمپس میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں مقررین نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقررین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے سوشل میڈیا اور جدید ہائبرڈ وارفیئر کی حکمت عملی کو اپنانا ہوگا۔انہوںنے پاکستانی اداروں کے خلاف دشمن کے پروپیگنڈے کے حوالے سے کہا کہ عصر حاضر میں روایتی میڈیا سے بڑھ کر سوشل میڈیا کو ہائبرڈ جنگ کا اہم ترین آلہ سمجھا جاتا ہے۔مختلف سماجی ویب سائٹس، سوشل میڈیا گروپس اور مختلف ایپلیکیشنز کے ذریعے ملکوں کے عوام میں انتشار، بے چینی ، بے یقینی اور افراتفری پھیلائی جاتی ہے اور بھارت بھی کشمیر اور پاکستان کے خلاف انہی ہتھکنڈوں سے کام لے رہا ہے ۔مقررین نے کہا کہ ہائبرڈ وار فیئر میں سب سے زیادہ کام نوجوان طبقے پر کیا جاتا ہے،نوجوان رہنمائوںاور یوتھ کا نام لے کر تنظیمیں بنا کر انہیں اپنے ایجنڈے کے تحت بھاری رقوم فراہم کی جاتی ہیں۔ ان نوجوانوں کو پرکشش تربیتی کورسز، مشاہرے اور اپنے پس منظر کے ممالک میں بلایا جاتا ہے اور ذہن سازی کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور ”فالو اپ” کے نام پر ان کو اس سلسلے سے منسلک رکھا جاتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ ہمیں جدید ٹیکنالوجی کو سمجھ کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا۔کانفرنس میں طلبا ء نے پاکستانی اداروں کے ساتھ بھرپور طریقے سے اظہار یکجہتی کیا۔ مقررین میں فرینڈز آف کشمیر کے وائس چیئرمین عبد الحمید لون ، ڈاکٹر امتیاز اعوان، خدیجہ زریں، عاصم زیب، خواجہ فہدشامل تھے۔
WhatsApp Image 2023-03-18 at 6.01.28 PM WhatsApp Image 2023-03-18 at 6.01.29 PM (1) WhatsApp Image 2023-03-18 at 6.01.29 PM

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button