اسلام آباد : مذاکرے میں بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے کشمیریوں کو سلام پیش کیاگیا
اسلام آباد:
یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام تشدد کے متاثرین کی حمایت کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں ایک مذاکرے کا اہتمام کیاگیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مذاکراے کا مقصدمود ی کی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میںنہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا اور بھارتی ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والے کشمیریوں کوانکی جرات اور بہادری پر سلام پیش کرنا تھا۔مذاکرے میں کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر مجاہد گیلانی، معروف ماہرقانون اور انسانی حقوق کی کارکن بیرسٹر ندا سلام، گلوبل ڈپلومیسی لینس کے ایڈیٹر آصف خورشید اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر زمان باجوہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء نے تشدد کے متاثرین کی حمایت کے عالمی دن کی اہمیت کے علاوہ تشدد کے خاتمے اور اس کے متاثرین کی حمایت کے عالمی عزم کو اجاگر کیا ۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے اعدادوشمار کے مطابق بھارتی قابض فورسز مقبوضہ کشمیرمیں اب تک73 سو سے زائد کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کرچکی ہیں جبکہ1989سے اب تک 96ہزار سے زائد کشمیریوں نے بھی تسلط سے اپنے مادر وطن کی آزادی کیلئے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کیا ہے ۔