مقبوضہ جموں و کشمیر

غیرکشمیریوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرسے واپس جانا شروع کردیا


سرینگر 18 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورتحال خراب ہونے کے بعدغیر کشمیریوں نے علاقے سے واپس جانا شروع کردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر مقامی لوگوں نے سرینگر سے جاتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ علاقے میں حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔بھارتی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا کہ ہم خوفزدہ ہیں ، ہمارے بچے ہمارے ساتھ ہیں اور اسی لیے واپس بھارت جا رہے ہیں۔درجنوں غیر کشمیری مزدورکشمیر سے واپس جانے کیلئے سرینگر میں ٹورسٹ ری سیپشن سینٹر میں اکٹھے ہوئے جن میں گزشتہ10سال سے کام کرنے والا دیپندر کمار سنگھ بھی شامل تھا ۔ دیپندر نے میڈیا کو بتایا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی صورتحال میں بہتری کے بعد ہی کشمیر واپس آئیں گے ۔ وہاں موجود دیگر غیر کشمیری مزدوروں نے کہاکہ ہمیں بتایاگیا ہے کہ پولیس انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر دے گی ۔انہوں نے کہاکہ ہم وہاں کیا کریں گے اور کتنے دن تک وہاں رکیں گے اور ہم اس دوران کیا کمائیں گے؟

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button