مقبوضہ جموں و کشمیر

دیوالی کے لئے حفاظتی اقدامات کی آڑ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظالمانہ کارروائیوں میں تیزی

جگہ جگہ چیک پوسٹوں، تلاشی کارروائیوں اور نگرانی کے باعث کشمیریوں کو مشکلات کا سامنا

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے ہندوو¿ں کے تہوار دیوالی کے موقع پر امن وامان کو برقراررکھنے کی آڑ میں نام نہاد سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور اس سلسلے میں اہم مقامات، شاہراہوں اور دیگر حساس مقامات پر بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ نگرانی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سرینگر، قاضی گنڈ، رام بن، ادھم پور، جموں، کٹھوعہ ، سانبہ اور دیگر مقامات پر سکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہم چوراہوں، داخلی اور خارجی راستوں اور دیگر حساس مقامات پر خصوصی چیک پوسٹیں اور ناکے قائم کیے گئے ہیں، جبکہ لوگوں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کے اہلکاروں کو بھی سرینگر-جموں شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ مقررہ چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کو تلاشی کے لیے روکا جا رہا ہے، جبکہ مسافروں کی جامہ تلاشی اور دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے۔ علاقے کی دیگر سڑکوں پر بھی اسی طرح کی چیکنگ کی کارروائیاں جاری ہیں۔
عہدیدار نے بتایا کہ اہم مقامات پر اضافی فورسز تعینات کی گئی ہیں اور نگرانی کے نظام کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے سکیورٹی ادارے ملکر کام کر رہے ہیں۔ گشتی ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چوبیس گھنٹے چوکس رہیں، خصوصاً گنجان آباد مقامات، بڑی سڑکوں، بازاروں اور دیگر حساس علاقوں میں خصوصی نگرانی کریں۔
دیگر شاہراہوں اور اہم مقامات پر بھی نگرانی بڑھا دی گئی ہے، جبکہ مختلف اضلاع میںچیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔اگرچہ بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ ان اقدامات کا مقصد دیوالی کی تقریبات کو پ±رامن بنانا ہے، تاہم پورے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مختلف بہانوں سے اس طرح کی پابندیاں اور چیکنگ ایک معمول بن چکا ہے ۔ ان کا اصل مقصد عام کشمیریوں کو ہراساں کرنا اور مقبوضہ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلے ہی دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجی تعینات ہیں جس کے باعث یہ دنیا کا سب سے زیادہ فوجی جماﺅ والا علاقہ بن چکا ہے۔ فوجیوں کی بھاری موجودگی کے ساتھ ساتھ چیک پوسٹوں، نگرانی کے نظام اور محاصرے و تلاشی کی مسلسل کارروائیوں اور چھاپوں سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button