بھارت
مدھیہ پردیش : طالب علم نے پرنسپل کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
بھوپال:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں آج(جمعہ) بارہویں جماعت کے ایک طالب علم نے اپنے سکول کے پرنسپل کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طالب علم نے 55سالہ پرنسپل ایس کے سکسینہ کو سکول کے بیت الخلا کے قریب سر میں گولی مار دی جس کے باعث وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ ضلع چھتر پور کے دھامورہ گورنمنٹ ہائی سکول میں پیش آیا۔ ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملز م طالب علم بعد ازاں پرنسپل کی موٹر سائیکل پر اپنے ایک ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا۔
سکسینہ گزشتہ پانچ برس سے دھامورہ سکول کے پرنسپل تھے