بھارت
آندھرا پردیش : بجرنگ دل کے غنڈوں کا دلت پروفیسر پر بہیمانہ تشدد
امراوتی 5 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں نے ایک دلت پروفیسر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تنظیم کے کارکنوںایک گروپ نے تروپتی کے علاقے سری وینکٹیشورا یونیورسٹی کے کیمپس میں سماجی انصاف اور دلتوں کے حقوق کی وکالت کرنے پر الیکٹریکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈین پروفیسر چودھری چنگیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ گزشتہ ایک ہفتے میں دلت برادری کے کسی فرد پر یہ ایک ہفتے میں دوسرا حملہ ہے۔
مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں 27 نومبر کو اندرا گڑھ گاوں میں ہینڈ پمپ کا استعمال کرنے پر 27 سالہ دلت شخص نارد جاٹاوکو مقامی سرپنچ اور اس کے خاندان کے افراد نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔