مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیرکے میدانی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری

 

سرینگر 25 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی ہے۔
مقبوضہ علاقے کے محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں آج صبح ساڑے آٹھ بجے تک سری نگر، قاضی گنڈ، پہلگام، کپواڑہ، کوکرناگ، گلمرگ، جموں، بانہال، بٹوٹ، کٹرہ، بھدرواہ، کٹھوعہ اور دیگر میدانی و بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری ہوئی ۔
محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ بالائی علاقوں میں مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button