بھارت

بھارت :چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پولیس اہلکار ہلاک

 

رائے پور27مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں مائو نواز وں سے متاثرہ ضلع بیجاپور میں پیر کی صبح بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک 58سالہ پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ یہ ریاست میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مائو نوازوںکے ہاتھوں ہلاک ہونے والا آٹھواں سیکورٹی اہلکارہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ صبح 7بج کر 40منٹ پر تیمنار گائوں میں ایک نئے پولیس کیمپ کے قریب پیش آیا۔ ہلاک ہونے والا پولیس اہلکاروجے یادو علاقے میں اپنا دبائو بڑھانے کے لئے ایک مشق کا حصہ تھا جو ایٹپال اور تیمنار گائوں کے درمیان چھپائی گئی ایک بارودی سرنگ سے ٹکراگیا۔ وجے یادو اتر پردیش میں ضلع بلیا کے علاقے جگدل پور کا رہنے والا تھا ۔حکام نے بتایاکہ26فروری کو ضلع نارائن پور کے علاقے اورچھا ڈیولپمنٹ بلاک میں چھتیس گڑھ آرمڈ فورس کا ایک 43سالہ سیکورٹی اہلکار بارودی سرنگ کے دھماکے میں مارا گیاتھا۔اس سے ایک دن قبل 25فروری کو ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کے تین اہلکار ضلع سکما میں مارے گئے تھے جبکہ اس سے پہلے دواہلکار راج ناندگاں اور ایک دانتے واڑہ میں مارا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button