بھارت

”بھارت ایک غریب اور انتہائی غیر مساوی ملک “رپورٹ

india-poor-1نئی دہلی: ” عالمی عدم مساوات“ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بھارت کو ایک غریب اور انتہائی غیر مساوی ملک قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ رپورٹ جس میں بھارت کے معاشی منظر نامے کے اصل حقائق سامنے لائے گئے ہیں چند مراعات یافتہ طبقات کی دولت اور آبادی کے ایک بڑے حصے میں پائی جانے والی غربت کے درمیان ایک واضح فرق کو ظاہر کرتی ہے۔ رپورٹ اس بات کا پتہ دیتی ہے کہ ایک قابل ذکر اقتصادی ترقی کے باوجود بھارت میں ایک بڑا طبقہ غربت سے دوچار ہے ۔ رپورٹ بتاتی ہے گوکہ کہ بھارت نے معاشی ترقی میں پیشرفت کی ہے لیکن اس کے فوائد نے غیر متناسب طور پر امیروں کے حق میں دولت کی عدم مساوات کی خلیج کو وسیع کیا ہے۔ ملک کوتعلیم، صحت کی دیکھ بال اور روزگار کے قابل عمل مواقع تک محدود رسائی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں بھارت کو انتہائی غیر مساوی ملک کے طور پر بھی دکھا یا گیا ہے جس کا سبب مراعات یافتہ طبقے میں دولت کا ارتکاز قرار دیا گیا ہے۔ آمدنی کا یہ بڑھتا ہوا فرق نہ صرف سماجی ہم آہنگی کیلئے خطرہ بنارہتا ہے بلکہ طویل مدتی اقتصادی استحکام کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔کم آمدنی والے طبقے کو تعلیم اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع تک رسائی میں رکاوٹوں کا سامنا ہے اور سماجی تقسیم انتہائی گہری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button