بھارت

نئی دلی: سپریم کورٹ نے کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت دیدی

kagri

نئی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلی ٰاروند کیجریوال کی عبوری ضمانت کی عرضی پر سماعت کے بعد انہیں یکم جون تک ضمانت دی ہے۔ کیجریوال اب عام آدمی پارٹی (اے پی پی) کیلئے انتخابی مہم چلا سکیں گے۔ قبل ازیں جمعرات کو سماعت کے دوران تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے انہیں عبوری ضمانت دینے کی سخت مخالف کی تھی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ پر مشتمل سپریم کورٹ کی ڈویژن بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں2 جون کو خود سپردگی اختیارکرنے کے احکامات دیے۔ ای ڈی نے اروند کیجریوال کو دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ مقدمے میں 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا اور وہ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بند ہیں۔دلی ہائی کورٹ نے پہلے ان کی عرضی کو مسترد کر دیا تھاجس کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ 7 مئی کو اپیل پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کیجریوال کو عبوری ضمانت دینے کا اشارہ دیا تھا تاکہ وہ لوک سبھا انتخابات کے لیے مہم چلا سکیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button