بھارت

بھارت: اڑیسہ میں پیراملٹری اہلکارکی خودکشی ، چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو اہلکار زخمی

بھونیشور 28مارچ(کے ایم ایس )بھارتی ریاست اڑیسہ میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)کے ایک اہلکارنے خودکشی کر لی ہے۔
سی آر پی ایف اہلکارنے ضلع بارگڑھ کے علاقے پدماپور میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت پرسناجیت پال کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ریاست مغربی بنگال سے ہے۔
دریں اثناء بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کانکیر میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) کے دو اہلکار اس وقت زخمی ہو گئے جب نکسلی گوریلوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ اچانک پھٹ گئی۔ایک سینئر پولیس افسرنے بتایا کہ یہ واقعہ کوئلی بیڈا پولیس اسٹیشن کی حدود میں چلپارس کے علاقے میں قائم بی ایس ایف کیمپ کے قریب اس وقت پیش آیا جب بی ایس ایف کی ایک ٹیم آپریشن کے لیے سڑک پر جارہی تھی۔واقعے کے فوراً بعدبھارتی فوجیوں نے علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔پیر کے روز اسی ریاست کے ضلع بیجاپورمیں چھتیس گڑھ آرمڈ فورس کا ایک اسسٹنٹ پلاٹون کمانڈر بارودی سرنگ کے ایک اور دھماکے میں مارا گیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button