مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی کی ٹیکس دہشت گردی اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ 

Srinagar-Congress-02-696x478

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگرمیں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں مودی کی زیرقیادت بی جے پی حکومت کی ”ٹیکس دہشت گردی ”سمیت عوام دشمن پالیسیوں کی مذمت کی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کی قیادت میں ہونے والے مظاہرے میں بی جے پی حکومت کی جانب سے محکمہ انکم ٹیکس کو سیاسی انتقام کی خاطر ”ٹیکس دہشت گردی”کے لیے استعمال کرنے پر تنقید کی گئی۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں کانگریس کے جنرل سیکرٹریز وسیم احمد شالہ اور عرفان نقشبندی نے ڈی ڈی سی سرینگر کے صدر امتیاز خان کے ہمراہ احتجاج کی قیادت کی جس میں دیگر سینئر رہنمائوں اورپارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔پارٹی نے کہا کہ بی جے پی اپنی شکست کو دیکھ کر ظالمانہ ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے۔مظاہرین نے محکمہ انکم ٹیکس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی حزب اختلاف بالخصوص کانگریس اور اس کے اتحادیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔کانگریس رہنمائوں نے کہا کہ انتخابی شکست کے خوف سے بی جے پی اپوزیشن کو ڈرانے اوردھمکانے کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اورمحکمہ انکم ٹیکس سمیت مختلف ایجنسیوں کو استعمال کررہی ہے۔ انہوںنے اقتدار سے چمٹے رہنے کے لیے مخاصمانہ سیاسی ماحول پیدا کرنے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button