مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاکستانی وزیر اعظم کے خطاب کو سراہنے کا سلسلہ جاری

 

pm Kakar and usmaniسرینگر: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑکے خطاب کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی طرف سے سراہنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں انہوں نے عالمی فورم پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیاتھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے آج سینٹرل جیل سرینگر سے ایک پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر نے بھارت کے غیر قانونی قبضے کو بے نقاب کر دیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بین الاقوامی فورمز پر ان کی نمائندگی کرنے اور حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہدکی غیر متزلزل حمایت کرنے پر پاکستان کے مقروض ہیں۔سرینگر میں دیگر حریت رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی واحد امید ہے اور ان کے دل پاکستانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے پر پاکستان، او آئی سی، ترکی ،سعودی عرب اور دیگر تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے جس طرح کشمیر کے مقدمے کو لڑا ہے اس سے کشمیر کاز کے لیے اس کے عزم، خلوص اور لگن کا پتہ چلتا ہے۔
ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور تحریک استقامت جموں وکشمیر کے چیئرمین غلام نبی وار نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کشمیری عوام کے جذبات کی ترجمانی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل یقینی طور پر بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کی ضمانت ہے ۔ غلام نبی وار نے وزیر اعظم پاکستان کے خطاب کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پوری دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر کی حقیقت کوموثر انداز میں اجاگر کیا اور پاکستان کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ھوئے حل کیا جائے ۔تاہم انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت کی ہٹ دھرمی پرمبنی پالیسی ہے ۔انھوں نے علاقائی امن اور ترقی کیلئے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کو ناگزیر قرار دیا ۔غلام نبی وار نے کہا کہ کشمیر یوں کی منصفانہ جدوجہد کی مسلسل سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے پر کشمیری عوام کی طرف سے پاکستان کی حکومت اور عوام کاشکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button