بھارت

مقبوضہ کشمیر: پولیس نے امرت پال کے قریبی ساتھی ورندر سنگھ کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا

جموں30مارچ(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پولیس نے خالصتان نواز سکھ رہنما امرت پال سنگھ کے قریبی ساتھی ورندر سنگھ کے خلاف بندوق کا اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ ورندر سنگھ نے 2013 میں ضلع کشتواڑ سے غیر قانونی طور پر بندوق کا لائسنس حاصل کیا تھا اور وہ ہر برس مختلف اضلاع میں ااس کی تجدید کراتا تھا۔ انکے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت کشتواڑ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا کہ ورندر سنگھ نے جعلی دستاویزات پر یہ لائسنس اس وقت حاصل کیا تھاجب وہ بھارتی فوج کی 19سکھ رجمنٹ کے ساتھ وابستگی کے دوران جموںوکشمیر میں تعینات تھا۔ انہیں 2015میں فوج سے برطرف کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پنجاب پولیس نے ورندر سنگھ کو چند روز قبل گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت ریاست آسام کی ڈبرو گڑھ جیل میں بند ہیں۔بھارتی پولیس نے امرت پال کی گرفتاری کیلئے بھی ایک بڑا آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔ وہ گزشتہ ہفتے چھاپے کی ایک کارروائی کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button