اتراکھنڈ: ہندوتوا غنڈوں نے ”جے شری رام“ کے پوسٹر پر مسلم دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بنایا
دہرا دون:
بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے دارلحکومت دہرادون میں ہندو توا غنڈوں نے ”جے شری رام “کے پوسٹر پر دو مسلمان دکانداروں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
دو مسلمان مردوں نے ایک ہندو دکاندار سے اسکی دکان ٹھیکے پر لے رکھی تھی ۔ دکان پر ”جے شری رام “ کا ایک پوسٹر بھی چسپاں تھا جسے دیکھ کر ہندو توا غنڈے آگ بھگولہ ہو گئے اور مسلمان دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بنانا۔ رادھا سیموال دھونی کی قیادت میں ایک ہندوتو اہجوم نے مسلمان مردوں کو گھیر لیا اور ان پر تشدد کیا۔ دھونی نے اس سارے بہیمانہ واقعے کی ویڈیو بھی اپنے فیس بک بیج پر اپ لوڈ کی جس میں مردوں کے ایک گروپ کو دو مسلمانوںکو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہندو غنڈے مسلمان دکانداروں کو یہ کہتے رہے کہ اگر تم لوگوں نے ایک ہندو کی دکان لی ہے تو تمہیں ہندو مذہب بھی اختیار کرنا پڑے گا۔
یہ ویڈیو ”ہندوتوا واچ“ جو بھارت میں نفرت پر مبنی جرائم پر نظر رکھتا ہے، نے بھی اپنے X ہینڈل پر پوسٹ کی اورساتھ یہ لکھا ”دائیں بازو کے حامیوں کے ایک گروپ نے دو مسلمان مردوں کو مارا پیٹا جنہوں نے ایک ہندو سے دکان خریداری تھی“۔