APHC-AJK

وزیراعظم آزادجموں و کشمیر کا کشمیری حریت قیادت کے اعزاز میں عشائیہ

 

PM AJKاسلام آباد 03اپریل(کے ایم ایس)وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں کشمیری حریت قیادت کے اعزار میں عشائیہ دیاجس میں انہوں نے بھارتی جیلوں میں نظربند حریت قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے آزادکشمیر اسمبلی میں کرتارپور طرز کی راہداری کھولنے کی قرارداد کو واپس لینے اور متنازعہ قرارداد کے پیش اور منظور کرنے کے عمل کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم دنیا بھر میں کشمیری وفد بھیجیں گے جو دنیا کو مسئلہ کشمیر کی سنگینی سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے او آئی سی اور مسلم ممالک پر زوردیاکہ وہ کشمیریوں کیلئے اپنی توانا آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہاکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، ایڈووکیٹ شاہد الاسلام، ایازمحمد اکبر، پیر سیف اللہ ،معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، مولوی بشیر احمد، مشتاق الاسلام، بلال صدیقی، انسانی حقوق کے محافظ خرم پرویز، محمد احسن اونتو، عاشق حسین فکتو، محمد شفیع خان، امیر حمزہ ، محمد یوسف میراور دیگرکشمیری رہنمائوں کے خلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات سے عالمی برادری کو آگاہ کیا جاے گا۔ وزیراعظم آزادکشمیرنے حریت قیادت کو یقین دلایاکہ تحریک آزادی کشمیر کی حمایت میں ہم ہمیشہ صف اول میں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر صرف زمین کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ لوگوں کی سرزمین ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو کشمیریوں کوان کا بنیادی حق دینا ہو گا۔وزیر اعظم نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری مظالم پر ہم کرب اور تکلیف میں ہیں اورہم کشمیری مائوں،بہنوں اور بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہاکہ پاکستانیت ہمارے ایمان کا حصہ اور بھارت سے آزادی اور حق خوداریت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے اورکشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمود ساگرنے اس موقع پر کہاکہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے کرتارپور طرز کی راہداری کھولنے کی قرارداد پر تشویش ہوئی تھی ،تاہم وزیراعظم آزادکشمیر نے حریت رہنمائوں کو اعتماد میں لیکرمقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو مثبت پیغام دیاہے۔ تقریب میں وزرائے آزادکشمیر سردار میر اکبر خان، دیوان علی چغتائی ،عبدالماجد خان ،چوہدری محمد اکبر ابراہیم ، پارلیمانی سیکرٹری عاصم شریف ، پولیٹکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید چغتائی ،ترجمان ڈاکٹر عرفان اشرف، حریت رہنماغلام محمدصفی ، سید یوسف نسیم،سید فیض نقشبندی، محمد حسین خطیب، ,شیخ عبدالمتین، مشتاق الاسلام، محمد سلطان بٹ ، امتیاز وانی،محمد رفیق ڈار ،ثناء اللہ ڈار،محمد اشرف ڈار ، گلشن اقبال،عبدالمجید لون، منظور احمدڈار ،زاہد اشرف،شیخ ماجد، مشتا ق احمد بٹ، شاہین اقبال ، زاہد صفی، سید منظور شاہ، مشتاق الاسلام، اورعزیر احمد غزالی بھی موجود تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button