بھارت

بھارتی فورسز نے جھارکھنڈ میں 5نکسل گوریلوں کو ہلاک کر دیا

 

نئی دہلی03اپریل(کے ایم ایس) بھارت کی شورش زدہ ریاست جھارکھنڈ میں پولیس نے کم از کم پانچ نکسل گوریلوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔
حکام نے بتایاکہ بھارت کی پیراملٹری فورسز اور پولیس نے نکسل چھاپہ ماروں کو ریاست کے ضلع چھترکے علاقے لاوالونگ میںایک کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔جھارکھنڈ پولیس نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ ضلع چھتر میں بھارتی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں گوتم پاسوان، چارلی، نندو، امر گنجھو اور سنجیو بھوئیاںنامی گوریلے مارے گئے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ نکسل گوریلے بھارتی تسلط سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button