بھارت

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدرکی طرف سے جنسی استحصال کیخلاف خواتین ریسلرز کا احتجاج تیسرے دن بھی جاری

نئی دلی20جنوری(کے ایم ایس)
بھارت میں ممتا ز ریسلرز وینیش پھوگاٹ، ساکشی ملک، سمیت ملک اور بجرنگ پونیانے آج مسلسل تیسرے دن بھی نئی دلی کے علاقے جنتر منترمیں ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور حکمران بھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کی طرف سے خواتین ریسلرز کے جنسی استحصال کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھا۔
خاتون ریسلر وینیش پھوگاٹ نے بدھ کو ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن شرن سنگھاور دوسرے کوچوں پر برسوں سے خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔انہوں نے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ کم سے کم دس خواتین ریسلرز نے برج بھوشن کی طرف سے جنسی طورپر ہراساںکرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ لکھنو کے قومی کیمپوں میںمتعد کوچ بھی خواتین ریسلرز کا جنسی استحصال کر رہے ہیں ۔وینیش پھوگاٹ نے مزید کہاکہ اگربھارتی حکومت نے خواتین ریسلرز کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزامات پر کارروائی نہیں کی تو وہ برج بھوشن کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گی اور جب تک برج بھوشن کو اس کے عہدے سے نہیں ہٹایاجاتا وہ کسی بین الاقوامی مقابلے میں حصہ نہیں لیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میںاب خواتین پہلوان بھی محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ جب تک قصورواروں کو سزانہیں دی جاتی وہ اپنا احتجاج جاریہ رکھیں گی ۔وینیش پھوگاٹ ورلڈ چیمپنیز، دولت مشترکہ کھیل اور ایشنز گیمز سمیت مختلف عالمی مقابلوںمیں بھارت کے لئے مختلف اعزازات جیت چکی ہیں۔انڈین اسپورٹس اتھارٹی نے خواتین ریسلرز کے احتجاج کے پیش نظر خواتین کے قومی ریسلنگ کیمپ کو منسوخ کر دیا ہے، جو رواں ہفتے منعقد ہونا تھا۔ خواتین ریسلرز کے احتجاج پر مجبور حکومت نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے اور وزارت کھیل نے بھی ریسلرز فیڈریشن آف انڈیا سے اس بارے میں تین دن میںخواتین ریسلرز کے الزامات پر جواب طلب کیا ہے۔بھارتی ریاست اتر پردیش کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کو اپنی پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ بی جے پی ان کے خلاف ان سنگین الزامات سے نظریں چرا رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button