مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: طویل القامت شخص انتظامیہ کی بے حسی کے سبب زندگی کی بازی ہار گیا

سرینگر 17 اگست (کے ایم ایس)

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں طویل القامت شخص محمد اقبال دھنو قابض انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے 38برس حکام کی عمر میں انتقال کر گیا۔ و ہ7.3 فٹ لمبا تھا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کولگام کے گھاٹ ریڈوانی پایین کے رہائشی محمد اقبال نے غذائی قلت کے باعث اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔وہ اپنے گھر تک محدو د ہو گیا تھا کیونکہ وہ اپنے جسم کو حرکت دینے کے قابل نہیں تھا۔انکے ایک رشتہ نے کہا کہ اقبال نے زندگی میں بہت مشکلات دیکھیںاور تکالیف سے پر زندگی گزاری۔ انہوںنے کہا کہ ایک وقت تھا جب وہ اپنی مضبوط صحت کے لیے جانا جاتا تھا، وہ اپنے گاو¿ں میں طاقت کی علامت تھا، اپنے خاندان کی کفالت کے لیے انتھک محنت کرتا تھا۔ تاہم بیماری کی ظالمانہ گرفت نے اسے بعد میں انتہائی کمزور کر دیا تھا۔غربت کی وجہ سے وہ اپنا علاج نہیں کرا سکاجبکہ انتظامیہ نے بھی اسکی کوئی مالی مدد نہیں کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button