بھارت

بھارت :جھارکھنڈ میں ہندو انتہاپسندوں کامسلمانوں پر تشدد، پابندیاں عائد

جمشید پور10 اپریل(کے ایم ایس)بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں انتہاپسندہندوئوں نے اپنے مذہبی پرچم کی بے حرمتی کا ڈرامہ رچانے کے بعد مسلمانوں پر اندھا دھند تشدد کیاجس کے بعد علاقے میں پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
واقعے کے بعدجمشید پور کے علاقے شاستری نگر میں ہندوانتہا پسندوں نے مسلمانوں پر حملے کئے۔اتوار کی شام ہندوتوا گروپوں نے مسلمانوں کی دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی ۔دھلبھوم کے سب ڈویژنل آفیسر پیوش سنہا نے کہا کہ علاقے میں امتناعی احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ ہفتے کی رات سے ہی علاقے میں کشیدگی پیداہو گئی تھی جب ایک مقامی تنظیم کے ارکان نے دیکھا کہ گوشت کا ایک ٹکڑارام نومی کے جھنڈے پر لگایا گیا ہے۔صورت حال اتوار کی شام کو اس وقت پرتشدد ہو گئی جب ایک دکان کو آگ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں فریقین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ہندو انتہاپسندوں نے ایک مسلمان کے آٹو رکشہ کو بھی آگ لگا دی ۔ایس ایس پی پربھات کمار نے بتایا کہ شاستری نگر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس فورس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button