بھارت

بی جے پی رکن اسمبلی کا مسلمانوں کوووٹ کے حق سے محروم کرنے اوردوسرے درجے کا شہری بنانے کا مطالبہ

پٹنہ 25 فروری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر نے مسلمانوں کے حق رائے دہی کو واپس لینے اور انہیں دوسرے درجے کا شہری بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلین کے رہنما اختر الامام کے بیان پر ردعمل دے رہے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت کو مسلمانوں کو ان کی آبادی کے مطابق حقوق دینے چاہیے۔ ہری بھوشن ٹھاکر نے کہاکہ 1947 میں جب ہمارے ملک نے آزادی حاصل کی تو مسلمانوں کو پاکستان کی شکل میں زمین کا ایک ٹکڑا دیا گیا، انہیں وہاں جانا چاہیے تھا۔ ہم انہیں اس ملک میں نہیں چاہتے۔انہوں نے کہاکہ مسلمان آبادی میں اضافہ کر رہے ہیں اور بھارت کو ایک مسلم ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان رہنماﺅں کا ایجنڈا ہے کہ ہر ملک کو اسلامی ریاست بنایا جائے، ہم ایسا نہیں ہونے دے سکتے۔ اس لیے ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سے ووٹنگ کا حق واپس لیا جائے اور انہیں دوسرے درجے کا شہری بنایا جائے۔ہری بھوشن ٹھاکر نے کہا کہ انہیں ملک میں اقلیتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اقلیت کی اصطلاح جو مسلمانوں کے لیے استعمال کی گئی ہے وہ آئین کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ وہ اقلیت نہیں ہیں، ان کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button