بھارت

بھارتی وزیر داخلہ کے اروناچل پردیش کے دورے پر چین کی کڑی تنقید

بیجنگ10 اپریل(کے ایم ایس)
چین نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اروناچل پردیش کے دورے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ اروناچل پردیش پر چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔
وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کو اروناچل پردیش کے سرحدی گائوں کبیتھو اور بھارت کے مشرقی مقام سے وائبرنٹ ولیجز پروگرام کا آغاز کیاتھا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے بیجنگ میں ایک میڈیا بریفنگ میں امیت شاہ کے اروناچل پردیش کے دورے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ زنگنان(اروناچل پردیش کا چینی نام)چین کا علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں بھارتی حکام کی سرگرمیاں چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں اور سرحدی علاقوں میں امن کے لیے سازگار نہیں ہیں اور ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button