بھارت

ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کی طرف سے صحافی محمد زبیر کی رہائی کا مطالبہ

نئی دلی 28جون(کے ایم ایس)
ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایڈیٹرز گلڈ کی صدر سیما مصطفی اورجنرل سیکرٹری سنجے کپور نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں محمد زبیر کی گرفتاری پرتشویش ظاہر کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے۔ ایڈیٹرز گلڈ نے کہا کہ AltNewsنے جعلی خبروں کا پتہ لگانے میں ایک غیر معمولی کردار ادا کیا ہے اور کمپنی نے "انتہائی غیر جانبداری” سے کام کیا ہے۔ بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ مودی حکومت کے ترجمان کی طرف سے جو زہر افشانی کی گئی تھی اس کا بھی انکشاف زبیر نے ہی کیا تھا ۔ زبیر کو دہلی پولیس نے 2018 میں کیے گئے ایک ٹویٹ کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے ۔ انھیں انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 153 اور 295 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button