بھارت

بھارت ظالمانہ اور جابرانہ ریاستی ہتھکنڈوں سے مسلمانوں کو دبانے کی کوشش کررہا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد13جون (کے ایم ایس )
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت ظالمانہ اور جابرانہ ریاستی ہتھکنڈوں کے ذریعے مسلمانوں کو دبانے کی کوشش کررہا ہے، بھارت کا اصل جمہوری چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھارت مسلمانوں کو دبانے کے لئے ظالمانہ اور جابرانہ ریاستی ہتھکنڈے استعمال کررہاہے اور اس کا مقصد مسلمانوں کو سیاسی ، معاشی اور ثقافتی لحاظ سے دیوار کے ساتھ لگانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جمہوری چہرے کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button