بھارت

ہندوتوا مائنڈ سیٹ کی مذہبی انتہا پسندی بھارتی فوجیوں کے درمیان خلاپیدا کر رہی ہے

خالصتان تحریک کے حامی سکھ فوجی نے چار بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا

بھٹنڈا12 اپریل(کے ایم ایس)
ہندوستان سے علیحدگی کی سکھوں کی خالصتان تحریک کے حامی ایک سکھ فوجی نے بھارتی ریاست پنجاب میں ایک فوجی اسٹیشن میں فائرنگ کر کے 4 ہندو فوجیوں کو ہلاک کر دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خالصتان تحریک کے حامیوں نے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا کہ آج صبح ایک خالصتانی آزادی پسند نے ہندوستان کے سب سے بڑے دفاعی ادارے کے اندر فائرنگ کی۔ ملٹری سٹیشن نیشنل ہائی وے7کے ساتھ چندی گڑھ-فاضلکا اسٹریچ پر واقع ہے۔آزاد ی پسند سکھ فوجی نے 4ہندو فوجیوںکو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا۔ اس واقعے کی تصدیق ہندوستانی فوج کی ویسٹرن کمانڈ نے کی ہے۔ ہندوتوا ذہنیت کی مذہبی انتہا پسندی فوجیوں کے درمیان خلاپیدا کر رہی ہے۔سوشل میڈیا پوسٹوں میں مزید کہا گیاہے کہ ہلاک ہونے والے ہندو فوجی 80میڈیم رجمنٹ کا حصہ تھے۔بتایا جاتا ہے کہ ایک سکھ لیفٹیننٹ کرنل اور 33آرمرڈ ڈویژن کے ایک کیپٹن کو "آر ایس ایس کی زیر قیادت ہندوستانی فوج نے خالصتان کا حامی ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ہندوستانی فوج کی مغربی کمان نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ اسٹیشن کوئیک ری ایکشن ٹیموں کو فعال کر دیا گیا ہے۔ علاقے کامحاصرہ کر کے ناکہ بندی کردی گئی ہے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چار ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button