بھارت

منی پور: پولیس سب انسپکٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیاگیا

1694650962_manipursifinalامپھال، 14 ستمبر (کے ایم ایس)
تشدد سے متاثرہ بھارتی ریاست منی پور میں ایک پولیس سب انسپکٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس سب انسپکٹر اونگ منگ ہاوکیپ کو ریاست کے ضلع چوراچند پور کے چنگپھی میں سنائپر رائفل کے ذریعے گولی مار دی گئی۔ بعد ازاں بھارتی پولیس نے اسی علاقے میں دو شہریوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
منی پور 3 مئی سے بڑے پیمانے پر تشدد کی لپیٹ میں ہے۔میتی (ہندو) اور کوکی(عیسائی) قبائل کے درمیاں سخت لڑائی چل رہی ہے۔ تین مئی سے اب تک تقریباً 200 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button