بھارت

جیلوں میں قیدی مناسب خوراک اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ، بھارتی انسانی حقو ق کمیشن کی تصدیق

نئی دلی26 جولائی (کے ایم ایس)
بھارت کے انسانی حقو ق کمیشن نے ملک کی جیلوں میں قیدیوں کو مناسب خوراک اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم رکھنے کے الزامات کی تصدیق کی ہے ۔
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے بھارت بھر کی جیلوں خصوصا ریاست بہار کی جیلوں میں قیدیوںکو ناقص خوراک کی فراہمی کے بارے میں ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے جیل حکام کو اس بارے میں رپورٹیں پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔انسانی حقو ق کمیشن نے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات بہار کو چھ ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔کمیشن نے مزید کہا ہے کہ رپورٹ میں قیدیوں کو خوراک کے علاوہ فراہم کی جانیوالی دیگر بنیادی سہولتوں کے بارے میں تفصیلات بھی شامل کی جانی چاہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button