بھارت:کورونا وائر س کے 10ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ
نئی دلی13اپریل کے ایم ایس )
بھارت میں مہلک کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 10ہزار158کیسز سامنے آئے ہیں ۔
بھارتی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق 10ہزار158نئے کیسز سامنے آنے کے بعد بھارت میں کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 44ہزار998ہو گئی ہے۔ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ24گھنٹے کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ ایک ہزار 115کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران ریاست میں 9افراد اس مہلک وائر سے ہلاک بھی ہوئے ہیں ۔ نئی دلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار149 کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ ایک مریض وائرس سے ہلاک ہوا ۔اترپردیش میں 446،ہماچل پردیش میں 441، راجستھان میں355،جے پور میں 82، راجسمند میں 36، اجمیر-جودھپور میں 28-28، الور میں 27، جھالاواڑ میں 24، بیکانیر میں 21، ادے پور میں 20 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ 10 سے 12 دنوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے اور اس کی وجہ کورونا کا سب ویرینٹ ایکس بی بی1.16ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ادار پونا والا نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے ویکسین کیوی شیلڈ کی پیداوار دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔
ادھرجموں و کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹے کے وران کورونا کے122نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔