بھارت

نئی دلی چلو مارچ کے دوران ایک اور کسان ہلاک

2020_11$largeimg_1386206931نئی دلی: بھارتی دارلحکومت نئی دلی کی جانب کسانوں کے احتجاجی مارچ کے دوران آج ایک اور کسان ہلاک ہوگیا جس سے گزشتہ دو روز میں ہلاک ہونے والے کسانوں کی تعداد بڑھ کر 5 ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہزاروں کسانوں نے آج اپنے مطالبات کے حق میں یوم سیاہ منایا۔ انہوں نے پیر کو شاہرائوں پر ٹریکٹر ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے۔کسان اپنی فصلوں کی مناسب قیمت سے متعلق تحفظات دور کرنے میں بھارتی حکومت کی ناکامی پر احتجاج کررہے ہیں ۔نئی دلی کی سرحدوں پر بھارتی پولیس اورپیراملٹری فورسز بڑی تعداد میں تعینات کی گئی ہیں جنہوں نے کسانوں کو روکنے کیلئے آنسو گیس اورواٹر کینن کا استعمال کیا

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button