جموں

جموں میں اتحادملت کانفرنس کا انعقاد،مقررین کا اتحادِ بین المسلمین پر زور

1d08fca7-d957-490a-86e4-b5fb4a2ffbaaجموں 14 اپریل(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ” اتحاد ملت کانفرنس “ کے مقررین نے کہا ہے کہ دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے جموںوکشمیر کے متنازعہ خطے میں مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔53043d69-41b2-41ec-a828-9defd8381d9f
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں میں منعقدہ کانفرنس کا اہتمام یونا ئیٹڈ پیس الائنس کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے کیا تھا۔کانفرنس میں مولانا محمد اکرم ،حافظ عبدالحمید, مولانا زوار حسین جعفری ،تبریز احمد, مولانا خلیل الرحمان, سید فدا حسین رضوی, سید عابد حسین ، مولانا عابد حسین, مفتی صابر نعیمی, ایڈوکیٹ اسرار قاضی اورحاجی اعظم میلو سمیت مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماءاور دانشوروں نے شرکت کی۔758009e0-9f31-44fa-8f46-3ccbfe66322c
مقررین نے اتحادِ بین المسلمین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کئی طرح کے اختلافات کے باوجود امت مسلمہ میں ایسی بنیادیں موجود ہیں جن کی بنیاد پرمثالی اتفاق و اتحاد قائم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں سرینگر میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماءاکرام کے مشترکہ اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایسے عناصر کی شدید مذمت کی جو اپنے حقیر مفادات کی خاطر امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ دشمن عناصر جموں کشمیرکے متنازعہ خطہ میں بھی مسلمانوں کے اتحاد کو زخ پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیںہیں لہذا ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ان عاصر کی سازشوںکو ناکام بنانا ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button