جموں

کشتواڑ میں دو کمسن بھائی ڈوب کر جاں بحق

images (5)جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کشتواڑ کے علاقے بونجواہ میں دو کمسن بھائی ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے صحافیوں کو بتایا کہ ضلع ڈوڈہ کی تحصیل گندو کے علاقے چلی پنگل سے تعلق رکھنے والے دو لڑکے 16سالہ ناصر حسین اور13سالہ یاسر حسین ، کشتواڑ میں ڈوب کرجاں بحق ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فورا بعد پولیس کی ایک پارٹی موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کے ساتھ ندی میں لڑکوں کی تلاش شروع کردی ۔ انہوں نے کہاکہ تقریبا چار گھنٹے کے بعد لڑکوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں لڑکوں کی لاشیں ان کے ورثا ء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button