جموں
لہہ سے دو کشمیریوں کی لاشیں برآمد
لہہ: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے لداخ خطے میں دو کشمیری مزدوروں کی لاشیں پراسرار حالت میں برآمد ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیشے سے ایک ڈرائیور25سالہ آفرین احمد اور عقیل احمد کی لاشیں لہہ قصبے میں ان کے کرائے کے مکان سے برآمد ہوئی ہیں۔ دونوں ڈوڈہ کے رہنے والے ہیں۔ مقتولین کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بھارتی فوج مزدوروں کے قتل میں ملوث ہے۔