جموں

بھارتی پولیس کی طرف سے جھوٹے مقدے میں 2 کشمیری نوجوانوں کے خلاف چارج شیٹ دائر

جموں16جنوری(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے دو کشمیری نوجوانوں کے خلاف 2021میں درج کیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں چارج شیٹ دائر کی ہے ۔
پولیس نے الطاف حسین شاہ اور محمد قاسم کے خلاف تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج جموں کی عدالت میں چارج شیٹ دائر کی۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ دونوں نوجوان ایک مجاہد تنظیم سے وابستہ تھے اور انہوں نے 2021میں راجوری میں رومیش سنگھ کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا تھا اور دھماکے سے ایک تین سالہ بچہ ویر سنگھ ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button